Saturday, May 4, 2024

آج کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ، سیاست نہیں ہونی چاہئے ، فردوس عاشق اعوان

آج کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ، سیاست نہیں ہونی چاہئے ، فردوس عاشق اعوان
August 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے ، سیاست نہیں  ہونی چاہئے ،پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام عالم میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز  سے اٹھا رہے ہیں ،  ہم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی  حمایت جاری رکھیں گے ، کشمیر کے معاملے پر کوئی تقسیم نہیں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر سب متحد ہیں،کشمیر ہمارے لوگوں میں لہو بن کر دوڑتا رہے گا،  قرارداد پارلیمنٹ اور 22 کروڑ عوام کی عکاس ہوگی ،بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کے حقوق کو کچل رہا ہے،آج پیغام دینا ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔