Tuesday, May 7, 2024

آج کرپٹ مافیا لوٹی دولت کو تحفظ دینے ، شر انگیزی کے ایجنڈے پر غور کریگا، شبلی فراز

آج کرپٹ مافیا لوٹی دولت کو تحفظ دینے ، شر انگیزی کے ایجنڈے پر غور کریگا، شبلی فراز
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏آج کرپٹ مافیا شہریوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے اورملک میں شرانگیزی کےایجنڈے پرغورکرے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات  شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  خاندانی اور موروثی مفادات میں جکڑے جتھے ہوس اقتدار میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنےکامنصوبہ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اقتدار کی باری لینے والوں کو عوام کی باری پسند نہیں آرہی۔