Saturday, May 18, 2024

آج کراچی سے دنیاکے پہلے ’’ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا، فواد چودھری ‏

آج کراچی سے دنیاکے پہلے ’’ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا، فواد چودھری ‏
March 26, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ‏ نے بلاول بھٹو زرداری کے کاروانِ بھٹو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کراچی سے دنیا کے پہلے ’’ابو بچا‘‘ مارچ کا آغاز ہوا ہے ۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1110429540818604032

فواد چودھری ‏ نے کہا کہ یہ  پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ دینے کے لئے شروع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نومسلم لڑکیوں سے متعلق فواد چودھری نے کہا کہ اسلام میں جبر نہیں ، اگر  غیر قانونی طور پر  کچھ ہوا ہے توذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  جبری طور پر مذہب تبدیل کرانے کا معاملہ سیاسی نہیں،سماجی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے معاملے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔