Monday, May 13, 2024

آج کتاب اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے ‏

آج کتاب اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے ‏
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) آج کتاب اور کاپی رائٹس کاعالمی دن منایا جارہاہے ، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی اپیل پر 1995 سے ہر سال باقاعدگی سے کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن 23 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

 کتابوں کے عالمی دن پر پاکستان میں ہونے والی چند ایک رسمی کارروائیوں کے سوا قابل ذکرسرگرمیاں دیکھنے میں نہیں آئیں ، گیلپ  پاکستان  کےایک سروے کے مطابق ملک میں 61 فیصدافراد کتابیں نہیں پڑھتے۔

کتاب اور کاپى رائٹس کے عالمى دن پر پنجاب یونىورسٹى کے چىف لائبریرین  ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں کتاب کى بہت اہمىت ہے۔

طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ کتاب انسان کى بہترین ساتھى ہیں اگر ان کو وقت دیا جائے تو معاشرے میں آگے جانا آسان ہو جاتا ہے ۔

دوسری جانب کاپی رائٹس کی بات کی جائے توکتب کے پبلشراس بات پرشاکی ہیں کہ پاکستان میں کاپی رائٹس کے حوالے سے قوانین موجود تو ہیں لیکن ان پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا ۔