Thursday, March 28, 2024

آج کا دن یادگار، ملک جمہوریت کے نام پر مسلط بدترین ڈکٹیٹر شپ سے واگزار ہوا، فواد

آج کا دن یادگار، ملک جمہوریت کے نام پر مسلط بدترین ڈکٹیٹر شپ سے واگزار ہوا، فواد
October 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ آج کا دن اس لیے بھی یادگار ہے کہ ملک جمہوریت کے نام پر مسلط بدترین ڈکٹیٹر شپ سے واگزار ہوا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1315634279787819008?s=20 وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ عوام نے سکون کا سانس لیا جب ن لیگ کی حکومت برطرف ہوئی۔ اِس وقت ساری اپوزیشن جعلی مقدمات کا سامنا کر رہی تھی، وہ میڈیا پر بدترین وقت تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف کو امیرالمومنین بنانے کے منصوبے پرکام ہو رہا تھا۔