Friday, May 10, 2024

آج کا بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیگا، وزیراعلیٰ بزدار

آج کا بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیگا، وزیراعلیٰ بزدار
June 14, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے، آج کا بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے گا۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہوگا، بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو گا، کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا، بجٹ میں صوبے کی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بزدار نے مزید کہا، اپوزیشن پورا زور بھی لگا لے، بجٹ پر تنقید نہیں کر سکے گی، یہ عوام، کاشتکار، ملازم ، صنعتکار، محنت کش اورغریب دوست بجٹ ہے۔