Sunday, September 8, 2024

آج چارلی چپلن کی 129ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

آج چارلی چپلن کی 129ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
April 16, 2018
لاس اینجلس ( 92 نیوز ) دنیا بھر میں چارلی چپلن کے مداح عالمی شہرت یافتہ فنکار کا 129 واں جنم دن منا رہے ہیں، فلمی دنیا کی نامور شخصیت  کی مزاح سے بھرپور فلمیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ چارلی چپلن فلمی دنیاکی ایک ایسی شخصیت جن کانام سن کرہی مسکراہٹ آجاتی ہے۔خاموش فلموں سے اداکاری کاآغاز کرنےوالےچارلی وقت کے ساتھ ایسے لیجنڈ بن گئےجن کےبغیرفلم کی تاریخ ادھوری ہے۔ سولہ اپریل1889کوایک غریب گھرانےمیں پیداہونےوالے چارلی کااصل نام چارلس سپنسرچپلن تھا۔انہوں نےپانچ سال کی عمر میں پہلی بارتھیٹرپر اداکاری کے جوہردکھائےتاہم 1915 میں بننے والی شاہکارفلم ’دی ٹریمپ‘ نےایساعروج بخشا کہ دنیامختصرمونچھوں اوردلچسپ حرکتوں والےچارلی کی دیوانی ہوگئی۔ وہ اپنی فلموں میں خود کو ایک ایسے چھوٹے سے، عام سے اور خوش اخلاق انسان کے طور پر پیش کرتے تھے،جوتمام ترمشکلات کے باوجود ہار نہیں مانتا تھا اور آخر کار  اپنے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجاتاتھا۔ پچیس دسمبر1973 کو دارفانی سےکوچ کرنےوالے چارلی چپلن کو دوبار آسکر ایوارڈسے نوازاگیا۔