Monday, May 13, 2024

آج پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، شبلی فراز

آج پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، شبلی فراز
November 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا آج پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا  ن لیگ اور پیپلزپارٹی پہلے دن سے ہی ایک پیج پر نہیں تھے۔ پی پی نے اپنی پوزیشن واضح کر دی۔ دوسری جماعتیں بھی اسکا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے۔ نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے جس کے گواہ نوازشریف خود اور پاکستان کی عوام ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا بلاول بھٹو کی اپنی الگ جماعت ہے، وہ الگ رائے رکھ سکتے ہیں۔ نوازشریف نے جو کہا وہ کہانی نہیں حقائق تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فرزند زرداری کے بیان نے پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔