Sunday, September 8, 2024

آج پھر ہو گی چھکے چوکوں کی برسات،وکٹیں بھی خوب اڑیں گی

آج پھر ہو گی چھکے چوکوں کی برسات،وکٹیں بھی خوب اڑیں گی
September 13, 2017

لاہور (92 نیوز) زندہ دلان کے شہر لاہورمیں آج پھر کرکٹ جنگ چھڑے گی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے۔ قومی کپتان سرفراز احمد سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجے گا۔

قومی شاہین دوسرے امتحان میں ورلڈ الیون سے ٹکرائیں گے۔ دونوں ٹیمیں شام سات بجے ان ایکشن ہوں گی۔  

گرین شرٹس جیت کا تسلسل برقراررکھنے کے لیے پرعزم تو ڈوپلیسز الیون نے بھی کم بیک کرنے کے لیے کمر کس لی۔  

کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شاہینوں نے بیس رنز سے میدان مارا۔ ورلڈ الیون 198 رنز کے تعاقب میں 177 رنز ہی بنا پائی۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، شاداب خان اور سہیل خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم کو بہترین پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا شاہینوں کو تین میچز کی سیزیز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔