Thursday, September 19, 2024

آج پریس کانفرنس میں خوشخبری دیں گے: مصطفیٰ کمال، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کا نام نہیں: انیس قائمخانی

آج پریس کانفرنس میں خوشخبری دیں گے: مصطفیٰ کمال، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کا نام نہیں: انیس قائمخانی
March 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کا نام نہیں۔ آج پریس کانفرنس میں نہ بولنے کی شکایت بھی دور کر دیں گے جبکہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں خوشخبری دینگے۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنی رہائشگاہ پر نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے یہ تو ہوا کہ ایم کیو ایم نے شہر کی صفائی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں خوشخبری دینے کا بھی اعلان کیا۔ انیس قائمخانی نے بھی خاموشی توڑ دی۔ کہنے لگے کہ ان پر کوئی دبائو نہیں۔ سانحہ بلدیہ ٹائون کی عدالت میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ ہی ان کی گواہی ہے۔ انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ لندن اور عزیزآباد میں پریشانی بڑھے گی۔ آج کی پریس کانفرنس میں اہم اعلانات ہوں گے۔