Wednesday, May 8, 2024

آج پاکستان میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جا رہا ہے

آج پاکستان میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جا رہا ہے
June 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آج پاکستان میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ 60 ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 1987 سے شروع ہوئے اس عالمی دن کا مقصد سگریٹ نوشی کی وبا پر قابو پانا ہے ۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 60 ہزار افراد تمباکو نوشی کے امراض سے مر جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں 218 پوائنٹس کو سموک فری قرار دیا گیا ہے تاہم اس پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ سگریٹ ساز کمپنیاں قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں کرتے ہوئے۔ دکانوں اور کھوکوں کے باہر پوسٹر اور بینرز کے ذریعے تشہیری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم سموک فری پروجیکٹ حکام کا دعوٰی کچھ اور ہے۔ وزارت صحت کے 31 دسمبر 2013 جاری کئے گئےایس آر او کیمطابق سگریٹس کی ہر قسم کی تشہیر کی ممانعت ہے۔ اس کے برعکس نوجوان نسل کو نت نئے سلوگنز سے تمباکو نوشی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی کے رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔