Friday, May 17, 2024

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا جا رہا ہے
September 15, 2018
کراچی (92 نیوز) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا جا رہا ہے۔ دن  منانے کا مقصد جمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ جمہوریت عوامی کی رائے سے نمائندگان کو چننے کی آزادی کا نام ہے۔ عوام اپنے ووٹ سے نمائندوں کو منتخب کر کے اقتدار کی کرسی پر بیٹھاتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم جمہوریت ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا نظام مظبوط ہوتا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پچھلی دو حکومتوں کی مدت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ نئی حکومت کا جمہوری ہونا پاکستان میں عوام کی جیت ثابت کرتا ہے۔ نئی حکومت سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 15 ستمبر 2008 کو پہلا عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔