Thursday, April 25, 2024

آج پاکستان ، خصوصاً کراچی کیلئے تاریخی دن ہے ، چیئرمین پی سی بی

آج پاکستان ، خصوصاً کراچی کیلئے تاریخی دن ہے ، چیئرمین پی سی بی
March 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ آج پاکستان ، خصوصاً کراچی کیلئے تاریخی دن ہے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے  پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگلے سال تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو کراچی میں لانے کا وعدہ پورا کیا ، یہ کراچی والوں کی جیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر کے دوران اسٹیڈیم کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی پاکستان کی سلامتی کے نعرے لگوائے ۔ سابق ہسپانوی فٹ بال اسٹار کارلوس پیول نے  کہا کہ پاکستانیوں کی جانب سے شاندار استقبال پر خوشی  سے نہال ہوں۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے قبل اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین اور اہم شخصیات نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔