Sunday, September 8, 2024

آج پارلیمنٹ جیت گئی !!! پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے متحد ہیں: خورشید شاہ، فضل الرحمن

آج پارلیمنٹ جیت گئی !!! پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے متحد ہیں: خورشید شاہ، فضل الرحمن
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لیے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے متحد ہیں لیکن دلوں میں کچھ خدشات ہیں ان کا مداوا کیسے ہوگا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دوستوں نے اپنی تحاریک واپس لے لیں۔ اپوزیشن کی طرف سے وہ دونوں سربراہوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں، آج پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپیکر کے مشکور ہیں جنہوں نے الطاف حسین کاپیغام ایوان تک پہنچایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کو اپنائے رکھنے کا راستہ اختیار کرنے پر وہ دوستوں کے مشکور ہیں، سیاست کا طریقہ اب بدل گیا ہے، ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مثبت کرداراداکرنےوالوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔