Monday, May 20, 2024

آج نالائق، نااہل حکومت اپنی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سُنائے گی ، مریم اورنگزیب

آج نالائق، نااہل حکومت اپنی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سُنائے گی ، مریم اورنگزیب
August 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا آج نالائق، نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں اور عوام پہ ظلم کی داستان بڑے فخر سے سُنائے گی۔ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت تاریخی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سنائے گی۔ آج اتنا جھوٹ بولا جائے گا کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی سے عوام کو آگاہ کریں۔ عمران خان جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لیں کہ عوام بیوقوف نہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان آج اپنی ناکامیاں اور نالائقی پچھلی حکومتوں پر ڈالیں گے۔ عمران خان آج پھر چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا چورن بیچیں گے۔