Thursday, May 9, 2024

آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
May 28, 2019
لاہور( ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج منگل کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ گزشتہ روز بھی  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت جیکب آباد 48، سبی،دادو، روہڑی ،سکھر46 ، تربت،حیدرآباد، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں 45ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41 ڈگری تک گیا ۔