Friday, April 19, 2024

آج ملیریا سے بچاؤ کی آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج ملیریا سے بچاؤ کی آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
April 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) دنیا بھر میں آج ملیریا سے بچاؤ کی آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ، سندھ بھر میں رواں سال کےدوران 17ہزار افراد ملیریا کے بخار میں مبتلا ہوئے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں ملیریا کا فوری علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ ملیریا سے بچاون سےآگاہی کادن آج منایاجارہاہے،  سندھ میں ملیریاکنٹرول پروگرام موجودہے ، لیکن اس کی کارکردگی کا اندازہ سرکاری اعدادوشمارسے لگایاجاسکتاہے۔ رواں سال کے دوران  6افرادجاں بحق جبکہ 17ہزارافرادمیں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کاکہناہے کہ ملیرکومعمولی بخارنہیں سمجھاجائے بلکہ فوری علاج کرائیں اوراحتیاطی تدابیراپنائیں ۔ ملیریاکنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹرڈاکٹر ناہید جمالی کا کہنا تھا کہ سندھ  بھر میں 9سو سے زائد ملیریا کی تشخیص اور علاج کے سینٹرقائم ہیں جہاں پرعوام مفت سہولیات میسر ہیں۔