Thursday, April 25, 2024

آج ملک میں مشرف کا نام لینے والا کوئی نہیں : خواجہ آصف

آج ملک میں مشرف کا نام لینے والا کوئی نہیں : خواجہ آصف
November 19, 2016

 سیالکوٹ(92نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا ہے ۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا اب ملک میں کوئی نام لیوا نہیں ہے اگلے ہفتے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کی تعمیر شروع ہوجائیگی ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر اللہ بھی اتنا مہربان ہے کہ مخالفین کا وکیل بھی بھاگ گیا ہے ۔

وزیردفاع نے میڈیا پر بھی خوب تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ٹی وی چینل میری روز وکٹ اڑا کربیٹھتے تھے لیکن ان لوگوں کو شاید پتہ نہیں کہ تقدیر چینل پر نہیں لکھی جاتی اللہ کی ذات لکھنے والی ہے ۔ خواجہ آصف نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ کیسا یہ شیرجوان ہے کہ چارروز تک ورکرز مارکھاتے رہے اور یہ گھر سے نہیں نکلا ۔ پاکستانی سیاست میں عمران خان سے بڑھ کر کوئی مفت خور نہیں ۔