Friday, April 26, 2024

آج مسلمان حضرتِ امام حسینؓ کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں، وزیراعظم

آج مسلمان حضرتِ امام حسینؓ کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں، وزیراعظم
August 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا کہ آج مسلمان حضرتِ امام حسینؓ کی شہادتِ کی لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 محرم کو خاص اہمیت حضرت امام حسینؓ کی شہادت اور واقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔ واقعہ کربلا بتاتا ہے کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاورکردینا ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی سامراج سے برسرپیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔ کشمیری عوام نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔ کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا ہے۔