Friday, April 19, 2024

آج مجھ سے این آر او مانگنے کی بڑی اور انتہائی مہنگی کوشش کی گئی ،وزیر اعظم

آج مجھ سے این آر او مانگنے کی بڑی اور انتہائی مہنگی کوشش کی گئی ،وزیر اعظم
December 13, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج مجھ سے این آر او مانگنے کیلئے بڑی اور انتہائی مہنگی کوشش کی گئی، میرا ہمیشہ کی طرح انکو ایک ہی جواب ہے،این آر او نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم بلیک میل کرنے کیلئے جو بھی منصوبہ بنائے میرا جواب دو ٹوک ہے،لٹیرے جو چاہے کریں میری حکومت سے این آر او نہیں ملے گا،کورونا وبا کی لہر میں پی ڈی ایم پیسہ، وقت اور قوت ضائع کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے جلسے کرکے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، انہیں عوام کی بہبود اور حفاظت کی کوئی پروا نہیں۔