Monday, May 13, 2024

آج فتح کا دن، قوم کو تقسیم کرنے نہیں جوڑنے آئے ہیں، جوبائیڈن

آج فتح کا دن، قوم کو تقسیم کرنے نہیں جوڑنے آئے ہیں، جوبائیڈن
November 8, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے، جیت کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا آج فتح کا دن ہے، وہ قوم کو تقسیم کرنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ سیاسی مخالفین ان کے دشمن نہیں،،پہلی ترجیح کورونا وائرس کو شکست دینا ہے، امریکا کودنیا میں قابل احترام بنائیں گے، عوام نے معیشت کی بہتری کے لیے ووٹ دیا، ان کے سامنے سب سے پہلے امریکا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ایسے صدر بنیں گے جو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرینگے۔ نیلی یا لال ریاست نہیں بلکہ پورے امریکا کو دیکھیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنا پورا دل اور جان لگا کر اپنی قوم کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرینگے۔ ریکارڈ 7 کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ ووٹ ملنے پر بھروسہ کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔