Friday, April 19, 2024

آج عوام کے محافظوں اور دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے، فردوس عاشق

آج عوام کے محافظوں اور دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے، فردوس عاشق
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج عوام کے محافظوں اور دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔

اتوار کے روز ٹویٹ پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت شہریوں کو جان لیوا کورونا سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم کا ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ جان بوجھ کر جلسے کی آڑ میں معصوم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔

فردوس عاشق بولیں کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا۔ بیروزگاروں کا ٹولہ اسی طرح بے نقاب ہوگا۔ 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نہ ہوگا۔