Wednesday, May 8, 2024

آج عوام نے رانا ثناء اللہ کے بین اور چیخ و پکار سنی ، فردوس عاشق

آج عوام نے رانا ثناء اللہ کے بین اور چیخ و پکار سنی ، فردوس عاشق
February 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج عوام نے رانا ثناء اللہ کے بین اور چیخ و پکار سنی ، نئے پاکستان میں قانون آزاد ہو چکا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں قانون آزاد ہو چکا ہے ، عدالتیں خواہشات پر نہیں  قانون پر چلتی ہیں ، ایک مفرور جو لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے آئین کا مذاق اڑاتا تھا ، اس کے گھر کو بے گھر لوگوں کی پناہ گاہ بنا کر وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لٹیروں کے گھروں کو بھی ان کے اصل مالکان تک پہنچائیں گے۔