Monday, May 13, 2024

آج عالمی یوم ضمیر منایا جا رہا ہے

آج عالمی یوم ضمیر منایا جا رہا ہے
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ورلڈ کانشی اَس ڈے یا عالمی یوم ضمیر منایاجارہاہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیداکرنا ہےکہ معاشرے میں سب لوگ برابر کےحقوق رکھتے ہیں۔رنگ،نسل اور ذات پات کی تفریق سے بالاتر ہوکرتمام لوگ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں اپنا کرداراداکرسکتے ہیں ۔

یہ دن لوگوں کو یاد دلاتاہےکہ وہ اپنے ذہنی اور جذباتی باطن کا مشاہدہ کریں۔نہ صرف اپنی شخصیت کو بہترکریں بلکہ تمام برادریوں کی تعمیروترقی میں کرداراداکریں۔اقوام متحدہ کےمطابق ضمیرکی پکارانسان کو برداشت اورمعاف کرنےکی طاقت دیتی ہے۔

ضمیرکی آوازانسانیت سے پیار کرنااور احترام کرنا سکھاتی ہے۔یوں اس سے لوگوں اور مختلف قومیتوں کے افراد میں فاصلے کم ہوتے ہیں۔جس سے معاشرے میں امن واستحکام اور دوستانہ تعلقات کو فروغ ملتاہے۔