Friday, April 19, 2024

آج صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھائیں گے، فردوس عاشق

آج صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھائیں گے، فردوس عاشق
April 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ آج صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کا عمل آگے بڑھائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ حفاظتی کٹس صحافیوں کو فرائض سر انجام دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اجلاس میں ملک بھر کے بڑے پریس کلبوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے انتظامات اورمیڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا۔