Thursday, May 9, 2024

آج شہباز شریف کو نہیں 22 کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگی ہے، مریم اورنگزیب

آج شہباز شریف کو نہیں 22 کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگی ہے، مریم اورنگزیب
September 28, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آج شہباز شریف کو نہیں 22 کروڑ عوام کو ہتھکڑی لگی ہے۔ آج بھی عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اربوں کھربوں کھا لیے، ان کو کوئی نیں پوچھتا، ن لیگ کی قیادت دلیر اور بہادر ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف نے ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کی۔ ن لیگ شہبازشریف، نوازشریف کے لگائے گئے منصوبوں کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو حکم ہے شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے، گلگت بلتستان اور بلدیاتی الیکشن سے پہلے، جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد عدالتوں کے فیصلے تسلیم کیے تھے، آج بھی کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب بولیں نیب گردی اور سیاسی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کو مفلوج کرنے کیلئے کی گئی۔ بزدل، نااہل اور نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔