Thursday, April 25, 2024

آج شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

آج شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے
April 3, 2019

فیصل آباد (92 نیوز) آج شب معراج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس شب میں فرزندان اسلام اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر قربِ خداوندی حاصل کرنے میں مگن رہتے ہیں۔

 نبوت کے بارھویں سال سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج شریف کی سعادت حاصل ہوئی۔ تب سے لیکر اب تک فرزندان اسلام اس شب کو مساجد میں خشوع  و خضوع کے ساتھ بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ نوافل ادا کیے جاتے ہیں، قرآن خوانی کی جاتی ہے اور ذکرو اذکار کی محافل سجائی جاتی ہیں۔

 اس بابرکت رات میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مسلمانوں کی جانب سے دعائیں کی جاتی ہیں۔ مساجد سجائی جاتی ہیں اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں کیونکہ اسی رات اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کریم صلی اللہ ٴ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے تمام گناہوں کو بخش دیتے ہیں۔

 شب معراج کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں نوافل کی ادائیگی، نعت خوانی صلوٰۃ و تسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کی روح پرور محافل کا اہتمام کرنے سے عاشقانِ رسول اپنے رب کی قربت حاصل کرنے میں مشغول ہیں۔