Tuesday, May 14, 2024

شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

شب برات  عقیدت و احترام سے منائی گئی
March 29, 2021

لاہور (92 نیوز) آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی ، شب برات کی رات فرزندان اسلام مسجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا،  اپنے پیاروں کے لیے مغفرت کی دعا بھی قبرستانوں میں جا کر کی گئی ۔

شب برات کے موقع پر موت اور رزق کے فیصلے لکھے جاتے ہیں، اس رات جہاں مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر بھی حاضری دی جاتی ہے ، شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچی ہے اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

مسلمان  رات بھر اپنے گناہوں کے مغفرت کی دعائیں کریں گے۔