Thursday, March 28, 2024

آج سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان

آج سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان
July 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں آج سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ کشمیر ، گلگت بلتستان ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے منگل تک بارش کا امکان ہے۔ موجودہ گرم موسمی صورتحال کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں کل سے گرد آلود ہواؤں  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش سے ہفتہ و اتوار کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ  ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔