Friday, May 3, 2024

آج سے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

آج سے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
August 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) آج سے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔ کراچی اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ، بے نظیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو لسبیلہ، بارکھان، آواران، موسیٰ خیل اور سبی میں بارش متوقع ہے، بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،، جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسیں گے۔