Friday, April 19, 2024

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا، مسلمانوں نے قبلے کی سمت کا تعین کرلیا

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا، مسلمانوں نے قبلے کی سمت کا تعین کرلیا
May 28, 2020
ریاض (92 نیوز) آج 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے اپنے قبلے کی سمت کا تعین آسانی سے کرلیا۔ آج 27 مئی کو سورج مکہ مکرمہ کے وقت کےمطابق 12 بجکر 18 منٹ اور پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے اور سورج کے اس مقام پر آنے سے مختلف ممالک میں آباد مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین باآسانی کر لیتے ہیں۔ کرہ ارض پر ہر جگہ سورج کا رخ قبلے کی طرف ہوتا ہے۔ ظہر کی نماز کے وقت خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا زاویہ 89.93 ڈگری رہتا ہے۔ سورج سال میں دو مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے، پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو۔