Saturday, May 11, 2024

آج سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے

آج سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے
December 6, 2020

کراچی (92 نیوز) قدیم تہذیب و ثقافت کے امین سندھ کے باسی اپنی روایتوں اور ثقافت کو کبھی نہیں بھولتے۔ آج سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے جس کیلئے شہریوں نے خوب تیاری کررکھی ہے۔

برسوں پرانی تہذیب و ثقافت کے امین سندھ کے باسی اپنی تاریخ و ثقافت کو کبھی نہیں بھولتے۔ آ ج سندھ بھر میں ثقافتی دن بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے، جس کیلئے شہریوں میں خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

سر پر ٹوپی اور کاندھوں پر اجرک سجائے شہریوں نے گزشتہ روز دن بھر ریلیاں نکالیں، کیا بچے کیا بزرگ سب ہی ثقافتی گانوں پر روایتی رقص کرتے رہے، تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سماں باندھ دیا۔

سندھی کلچرل ڈے شہریوں کیلئے میل ملاپ اور خوشیوں کا سامان لے کر آتا ہے، آج بھی صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔