Sunday, September 8, 2024

آج رمضان المبارک کی 27 ویں شب،لیلۃ القدر کی تلاش میں خصوصی عبادات، صلوٰۃ تسبیح، نعت کی محافل جاری

آج رمضان المبارک کی 27 ویں شب،لیلۃ القدر کی تلاش میں خصوصی عبادات، صلوٰۃ تسبیح، نعت کی محافل جاری
July 2, 2016
لاہور(92نیوز)آج پاکستان میں رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب ہے اورمومنین  لیلۃ القدر کی تلاش میں خصوصی عبادات میں مصروف ہیں ۔ ملک بھر کی  مساجد میں  صلواۃ تسبیح ، نوافل کے علاوہ نعت کی محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔  ملک بھرکی مساجد میں چراغاں کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ مسجدوں کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔لیلۃ القدر کی مناسبت سے آج لاکھوں مساجد میں ختم قرآن کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ آج کی رات سے محفل شبینہ بھی شروع ہوگئی ہے جو تین راتوں تک جاری رہے گی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہزاروں لوگ اللہ کی عبادات میں مصروف ہیں جبکہ  مسجد داتا دربار میں پچاس ہزار سے زائد فرزندان اسلام کا اجتماع جاری ہے جہاں مختلف محافل کا علاوہ  لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔