Saturday, April 27, 2024

آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیومون ہوگا

آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلیومون ہوگا
July 31, 2015
لاہور(92نیوز)آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں  بلیو مون  ہو گا بلیو مون  کی حقیقت یہ کہ  اگر کسی ماہ میں دو بار پورا چاند ہوتو اسے بلیو مون کہا جاتا ہے لیکن مختلف علاقوں میں بلیو مون کے بارے میں دیو مالائی اور فرضی کہانیاں بھی بیان کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ سمیت کئی ممالک میں بلیو مون کے حوالے سے ایک کہانی یہ بیان کی جاتی ہے کہ بلیو مون اگست کے مہینے میں ہو تو اس رات کوئی شخص پاگل پن کا شکار ہو سکتا ہے اسی طرح ایک قصہ یہ بھی ہے کہ   بلیو مون کے موقع پر مرگی کے مریضوں کو گھر سے نکلنے سے گریز کرنا چاہئے بصورت دیگر اس کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں  اس سے  انسانی موڈ میں تبدیلیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں بعض جگہوں پر کہا جاتا ہے کہ بلیو مون کی رات سمندر میں مد وجذر بڑھ جاتا ہے اور سمندر کی لہریں ساحل پر موجود افرادکی تلاش میں انہیں نگلنے آتی ہیں ایک تاثر یہ بھی ہے کہ   اس رات حادثات کی تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہو جاتی ہے   جبکہ دنیا میں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو کہتے ہیں کہ بلیو مون کی رات  لوگ محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ اوسطاً ہر دوسال سات مہینے بعد بلیو مون ہوتا ہے  جس کے انسانی صحت پر کسی قسم کے اثرات نہیں ہوتے۔ اس لئے فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔