Friday, April 19, 2024

آج دنیا بھرمیں ڈاون سنڈروم معذور بچوں کا دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھرمیں ڈاون سنڈروم معذور بچوں کا دن منایا جا رہا ہے
March 21, 2020
جہلم (92 نیوز) آج دنیا بھرمیں ڈاون سنڈروم معذور بچوں کا دن منایا جارہا ہے، جہلم میں پاکستان کا واحد پرائیویٹ ادارہ ان بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے، المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں ابھی تک ڈاؤن سنڈروم بچوں کو پانچویں معذوری قرار نہیں دیا گیا۔ دنیا بھر میں آج 21 مارچ کو ڈاون سنڈروم معذور بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک اس معذوری کو پانچویں معذوری قرار نہیں دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سینکڑوں بچے اس ذہنی معذوری کا شکار ہیں، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ایسے بچے معاشرے میں نظرانداز ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈاون سنڈروم بچوں کے لیے نجی سطح پر ایک ہی ادارہ کام کر رہا ہے جو کہ جہلم میں اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے، اس ادارے کی انتظامیہ ملک بھرکے تمام اضلاع میں پریس کلبز اور کیمپس کے ذریعے آگائی مہم بھی چلا چکی ہے۔ نجی ادارے کی انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معذوری کو دنیا کے دیگرممالک کی طرح پانچویں معذوری قرار دے کرسرکاری سطح پر ڈاون سنڈروم بچوں کے لیے بھی اقدامات کرے۔