Thursday, May 9, 2024

آج دنیا بھرمیں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھرمیں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
October 5, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) آج دنیا بھرمیں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اساتذہ پرائیویٹ اسکولوں میں انتہائی کم آمدنی کے باوجود بچوں کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں ۔
روحانی باپ کے درجے کے حامل اساتذہ بھرپور محنت کے باوجود انتہائی کم آمدن پر اکتفا کیے  نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ تو کر رہے ہیں مگر اپنے عالمی دن پر بھی اپنے اصل حقوق سے محروم ہیں ۔ پرائیویٹ اسکولوں میں فرائض تندہی سے انجام دینے کے باوجود انہیں معقول تنخواہ نہیں ملتی جس کا وہ شکوہ بھی کرتے ہیں ۔
یہ اساتذہ ہی کی محنت کا ثمر ہے کہ ان کے طلبا پڑھ لکھ کر ڈاکٹرز ، انجینئرز اور سائنسدان بنتے ہیں ۔ اسی لئے تو شاگرد بھی اپنے استاد کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں ۔ تبھی تو عالمی دن پر اساتذہ کو طلباء کی جانب سے تحائف وصول ہو رہے ہیں ۔
شاگردوں کا پیار اپنی جگہ لیکن پرائیویٹ اسکولز میں فیس جتنی زیادہ ہے وہاں اساتذہ کا استحصال بھی اتنا ہی زیادہ ہے ۔
مستقبل کے معماروں کو پروان چڑھا کر اساتذہ اپنا حق تو ادا کر رہے ہیں لیکن بدلے میں انتہائی کم معاوضہ انہیں انکے حق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ۔