Monday, May 6, 2024

آج دنیا بھر میں ہڈیوں کی کمزوری کا دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں ہڈیوں کی کمزوری کا دن منایا جارہا ہے
October 20, 2018
لاہور (92 نیوز) آج دنیا بھر میں آسٹیوپوروسز یعنی ہڈیوں کی کمزوری کا دن منایا جارہا ہے۔ آسٹیوپوروسز ہڈیوں کی اس مخصوص بیماری کا نام ہے جس میں کیلشیم اور وٹامن ای کی کمی کے باعث ہڈیاں بھر بھری ہو کر ٹوٹنے لگتی ہیں۔ اس بیماری سے جسم میں درد رہتا ہے، ہڈیاں مڑ جاتی ہیں ، ہلکی سی چوٹ اور بسا اوقات بغیر کسی وجہ کے بھی ہڈیوں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ اسٹیوپوروسسز کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی عمر اور مخصوص ہارمون کی کمی ہے۔ کم غذائیت والی خوراک کا استعمال، تمباکو نوشی، وٹامن ڈی اور ای کی کمی ، تھائیرواڈ ہارمون کا بڑھ جانا اور ادویات میں سٹیرائیڈز کا استعمال بھی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ بنتا ہے۔ اسٹیوپوروسز مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ہر پانچ سال میں سے پچیس فیصد خواتین اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔ یعنی ہر تین میں سے ایک خاتون کو بڑھتی عمر کیساتھ یہ بیماری لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ غذا میں انڈا، دودھ، مچھلی، کیلشیم اور وٹامن کے استعمال، ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی سے اس بیماری میں کمی لائی جا سکتی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین میں اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پر زور دیا جائے۔