Friday, March 29, 2024

آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن ہے۔ اپنے دن سے بے خبر محنت کش آج بھی روزی کمانے کا وسیلہ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

وہ گھر، فیکٹریاں، کارخانے اور دفاتر تو بناتا ہے مگر یہ عمارتیں مکمل ہو جائیں تو ان کے دروازے اس پر بند ہو جاتے ہیں۔ مزدورکی محنت سے بڑے بڑے منصوبے مکمل ہوتے ہیں مگر وہ خود چوک چوراہوں پر دھکے کھاتا نظر آتا ہے۔

عالمی وبا کورونا نے تو گویا مزدور کی دائمی پریشانیوں کا پیغام لے کر آئی ہے۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت انکے لیے کوئی بہتر حکمت عملی بنائے تاکہ انکے معاشی حالات میں بہتری آ سکے۔