Thursday, May 2, 2024

آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن منایا گیا ‏

آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن منایا گیا ‏
May 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا  جن میں  شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا گیا ، محنت کشوں کی حالت زار آج بھی نہ بدلی ،محنت کش استحصال کا شکار ہیں اورمحنت کے جائز معاوضے سے محروم ہیں۔ تو قادر وعادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات یکم مئی کو ہر سال  انٹرنیشنل لیبر ڈے یعنی عالمی یوم  مزدور  منایا جاتا ہے ، تاریخی  اعتبار سے اس دن کو امریکی شہر شکاگو  میں  اوقات کار آٹھ گھنٹے مقرر کرانے کی کٹھن اور خون ریز جدوجہد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں لیبر ریفارم پالیسی کا آغاز 1972ء میں ہوا ،  اسی سال سے یکم مئی کو سرکاری طور پر یوم مزدور منانے کا آغاز بھی کیا گیا ۔ یوم مزدور پر سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے ، مزدوروں کے حق میں جلسے جلوس اور کانفرنسز کا انعقاد بھی  کیا جاتا ہے۔ دیگر لوگ مزدوروں کے نام پر چھٹی مناتے ہیں تاہم سڑک سے لے کر ملوں اور فیکٹریوں میں مزدور اپنے کام میں مشغول رہتے ہیں ۔ یوم مزدوراں ہے آج ، صاحبوں کی توچھٹی ہے گیٹ پر بیٹھا بوڑھا خادم ، افسردہ سا بول رہا تھا مزدوروں کو  انکے حقوق ملنے کا اعلان تو  1884 میں ہوا، تاہم 21 ویں صدی کے دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی محنت کش استحصال کا شکاراورمحنت کے جائز معاوضے سے محروم ہیں۔