Tuesday, April 16, 2024

آج دنیا بھر میں فالج کا دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں فالج کا دن منایا جارہا ہے
October 29, 2018
لاہور (92 نیوز) محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد سٹروک یا فالج کا شکار ہیں۔ آج دنیا بھر میں سٹروک یا فالج کادن منایا جارہا ہے۔ انتیس اکتوبر کو دنیا بھر میں سٹروک یا فالج کی آگاہی کے حوالے سے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فالج ایسا مرض ہے جس میں دماغ کو ملنے والی خون کی فراہمی یا تو معطل ہو جاتی ہے یا دماغی شریان پھٹنے سے خون رسنے لگتا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی شرح ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہے۔ اسٹروک یا فالج کا خطرہ زیادہ تر ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں فالج سے ہر سال تقریباً ساٹھ لاکھ افراد کی موت واقع ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش، بلڈ پریشر اور شوگر پر کنٹرول کرکے فالج سے بچا جا سکتا ہے۔ بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو دو ہزار تیس تک اس مرض کا شکار افراد کی تعداد تین کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔