Sunday, May 19, 2024

آج دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے
November 2, 2018
نیو یارک (92 نیوز) آج دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دو نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ صحافی ہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ صحافی ہمیں ہمارے ماحول میں اور دنیا بھر میں ہونے والی واقعات کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ چاہے وہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت ہو یا فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم ہو۔ دنیا کے تمام شعبے ہائے زندگی کی تمام تر خبریں پہنچانے میں اہم کردار صحافیوں کا ہے۔ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر آپ کی خدمت کرتے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی ہمیشہ ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے صحافیوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقوام متحدہ نے صحافیوں کے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بین الااقوامی دن کا اعلان کیا ۔ یہ اعلان دو ہزار تیرہ میں کیا گیا۔