Thursday, March 28, 2024

آج دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا دن منایا جارہا ہے ۔ بے زبان جانوروں سے انسانوں لگاؤ اگرچہ نئی بات نہیں لیکن کراچی کے رہائشی عدیل نے سڑکوں پر گومنے والے بے زبان جانوروں کے لیے شیلٹر ہوم بنا کر ایک نئی مثال قائم کر دی ۔ عدیل گزشہ کئی برس سے سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے جانوروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔ عدیل کا کہنا ہے پاکستان میں  جانوروں کے تحفظ کے لیے قوانین تو بنائے گئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔ عدیل اور اس کے ساتھی بیمار اور زخمی جانوروں کا اپنے شیلٹر ہوم میں علاج کرتے ہیں اور پھر آزاد کر دیتے ہیں۔ جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان سے محبت کرنے والے کہتے ہیں جانوروں سے بے رحمانہ سلوک اور استحصال بند کر کے ان کا تحافط یقینی بنایا جائے ۔