Monday, September 16, 2024

آج دنیا بھر میں بلیوں کا عالمی دن منایا جارہا

آج دنیا بھر میں بلیوں کا عالمی دن منایا جارہا
August 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پالتو جانوروں کی فہرست میں مشہور جانوروں میں سے ایک جانور بلی ہے  جس کی معصومیت ہرکسی کے دل میں گھر کر لیتی ہے،آج دنیا بھر میں بلیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کا آغاز 2002 میں جانوروں کیلئے کام کرنیوالےفلاحی ادارے انٹرنیشنل فنڈ فار اینی مل ویلفئیر کی جانب سے کیاگیا۔ جس کا مقصد اس معصوم جانور کی طرف لوگوں کی توجہ مرکوز کروانا تھا۔ دنیا بھر میں پچاس کروڑ کے قریب پالتو بلیاں موجود ہیں،اگر آپکے گھر میں بھی بلی موجود ہے تو اسکا من پسند کھانا اسے کھلائیں اور اسکے ساتھ یہ دن خوب منائیں۔