Thursday, May 2, 2024

آج دنیا بھر میں امراض قلب سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں امراض قلب سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے
September 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج امراض قلب سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔ ناقص خوراک، تمباکو نوشی ، ورزش کی کمی اور ذہنی دباؤ کے باعث پاکستان میں دل کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر 2 منٹ  بعد ایک مریض لقمہ اجل بننے لگا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغن غزائیں ،تمباکو نوشی، ورزش کی کمی اور موٹاپا ہی نہیں، بلند فشار خون اور ذہینی دباو دل کی بیماری کی بڑی وجوہات ہیں۔ شوگر کے مریضوں کی اکثریت بھی امراض قلب کا شکار ہو رہی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں دل کے مریضوں کی تعداد غیر معمولی بڑھ گئی ۔ 30 سے 50  سال کی عمر کے شہریوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں بھی ہولناک اضافہ ہوا ہے۔ ماہرہین کے مطابق ہر دو منٹ میں ایک مریض دل کی بیماریوں کے باعث موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کے باعث ہر سال 70 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ تعداد کینسر، ایڈز اور ملیریا سے ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہے۔