Thursday, March 28, 2024

آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، وزیراعظم کا خواتین کو خراج تحسین

آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، وزیراعظم کا خواتین کو خراج تحسین
March 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آج خواتین کاعالمی دن منایا جارہا ہے، عورت کا مقام ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے، اس بات کوسچ ثابت کرنے کے لئے پاکستانی خواتین بھی زندگی کے ہر شعبے میں صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ مگرہمارے یہاں خواتین پرگھریلو تشدد،تیزاب گردی،جائیداد ہتھیانے کے لئے قرآن سے شادی،غیرت کے نام پر ان کے قتل کے واقعات بھی عام ہیں۔ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کہتی ہیں خواتین کاہرسطح پراستحصال کیا جارہاہے۔ پی ٹی آئی کی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کہتی ہیں خواتین کے بارے میں معاشرے کو اپنی سوچ بدلناہوگی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1103887633309065219 مسلم لیگ ن کی رکن راحیلہ خادم حسین کہتی ہیں ہماری حکومت نے خواتین کی فلاح کے بارے میں بہت سے اقدامات کئے۔ مشکلات کے باوجودعلم کا اجالہ ملالہ یوسف زئی،آئن اسٹائن کے فلکیاتی نظریے کی توثیق کرنے والےعالمی گروپ کی رکن نرگِس ماوال والا،پہاڑ سر کرنے والی ثمینہ بیگ یادو بار آسکر جیتنے والی شرمین عبیدچنائےہوں یا پھر قومی کرکٹرثنامیر باصلاحیت خواتین مردانہ وار انداز میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ دوسری طرف خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہر خاتون کا ہر شعبے میں ملکی ترقی کیلئے کردار اہم ہے۔ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔