Friday, May 17, 2024

آج حبیب جالب کی 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

آج حبیب جالب کی 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
March 24, 2021

لاہور (92 نیوز) عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب نے جولکھاامرہوگیا،انقلاب کانعرہ ہی نہیں لگایا،اپنی زندگی کوانقلاب کی عملی تفسیربنادیا،حبیب جالب حیات ہوتے تو زندگی کی 93ویں بہاریں دیکھ رہے ہوتے ۔

انقلابی شاعرحبیب جالب 1928میں پیدا ہوئے ،1947 میں تقسیم ہندپرپاکستان آئے، جالب نے آمریت کےخلاف لکھا ،خواتین کےساتھ حدود آرڈنینس کےخلاف سڑکوں پرمظاہرےبھی کئے۔

جالب کو کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنی پڑی،وہ اپنے مقامی انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ  اپنی جانب مبذول کروالیتے تھے، وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف بے باکانہ انداز میں آواز بلندکرتے تھے۔

ان کی نظمیں دستور اور مشیر آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی اس وقت تھیں جب انہیں پہلی مرتبہ پڑھا گیا تھا۔ حبیب جالب کی انقلابی شاعری کااثر انکی اپنی زندگی پر بھی تھا، اپنی علالت پر اُس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کردیا۔

اپنی ترقی پسند شاعری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنےحبیب جالب کاباغیانہ سفرانیس سوترانوے میں تکمیل کوپہنچ گیا۔