Sunday, May 12, 2024

آج جمعۃ المبارک یوم آگاہی کورونا وائرس کے طور پر منایا جا رہا ہے

آج جمعۃ المبارک یوم آگاہی کورونا وائرس کے طور پر منایا جا رہا ہے
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آج جمعۃ المبارک یوم آگاہی کورونا وائرس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ علمائے کرام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ویکسین سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور دیگر علمائے کرام کا کہنا ہے عوام اللہ سے رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ شریعت اسلامیہ احتیاط کا حکم دیتی ہے۔ انہوں نے علماو مشائخ سے جمعہ کے اجتماعات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔