Sunday, September 8, 2024

آج تیسری وکٹ بھی گرا لیں گے : تحریک انصاف ، ہم نے میچ جیت لیا کوئی فرق نہیں پڑتا: ن لیگ

آج تیسری وکٹ بھی گرا لیں گے : تحریک انصاف ، ہم نے میچ جیت لیا کوئی فرق نہیں پڑتا: ن لیگ
August 26, 2015
لاہور (92نیوز) پی ٹی آئی کے کپتان نے حکومت کی چار میں سے دووکٹیں گرا دیں۔ لودھراں کے میچ کا نتیجہ آج آئے گا۔ عمران خان پرامیدہیں کہ کامیابی ان کا مقدر بنے گی جبکہ ن لیگ کویقین ہے کہ ایک آدھ وکٹ گرنے سے انہیں فرق نہیں پڑتا، وہ میچ پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سوپچیس کی وکٹ گرگئی۔ این اے ایک سوبائیس کی وکٹ گرگئی۔ کیا این اے ایک سوچون کی وکٹ گرپائے گی۔ اس سوال کا جواب بھی ملنے ہی والا ہے۔ دوہزارتیرہ کے انتخابات میں ن لیگ نے واضح کامیابی حاصل کی۔ عمران خان نے بوجھل دل کے ساتھ شکست تسلیم کی لیکن ساتھ ہی دھاندلی کےخلاف نعرے لگاتے سڑکوں پربھی نکل آئے۔ پہلے کہا کہ چارحلقے کھول دو حکومت نہ مانی تو لانگ مارچ کر دیا اورپھرپورے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ آگیا۔ جوڈیشل کمیشن بنا، فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں نہ آیا تاہم اس دوران انہوں نے چار مطلوبہ وکٹوں میں سے پہلی وکٹ اڑادی۔ خواجہ سعد رفیق آوٹ ہوئے تو سپریم کورٹ میں اپیل کر دی۔ فیصلہ معطل ہوا اوراب وہ حکم امتناع پروزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ پھر باری آئی این اے ایک سو بائیس کی۔ یہاں کپتان نے ن لیگی اہم ترین وکٹ گرادی اور سپیکر ایاز صادق کو آو¿ٹ کر دیا۔ انہوں نے بھی تھرڈ امپائر سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے جس تیسری وکٹ پرنشانہ لگایا وہ این اے ایک سوچون لودھراں کی ہے جس کا فیصلہ آج آ رہا ہے۔ یہاں صدیق بلوچ نے کامیابی حاصل کی جسے جہانگیر ترین نے چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف جس چوتھے حلقے میں دھاندلی کا الزام لگا کرسڑکوں پر آئی تھی، یہ نشست وزیردفاع خواجہ آصف نے جیت رکھی ہے، ان کا دفاع کافی مضبوط رہا اورکیس اس وقت سپریم کورٹ میں ہے۔