Friday, April 26, 2024

اگر بانی متحدہ برا ہے تو اس کے ساتھی ،سہولت کار بھی برے ہیں ، بلاول بھٹو

اگر بانی متحدہ برا ہے تو اس کے ساتھی ،سہولت کار بھی برے ہیں ، بلاول بھٹو
April 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھٹو اور جیالے تقدیر کا وہ پرندہ ہیں، جو بار بار اپنی ہی راکھ سے پیدا ہوتے ہیں، آج تیسری نسل کا بھٹو پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے  ، کچھ طاقتوں کو بھٹو کا کراچی سے رشتہ پسند نہیں آیا ، طاقت کے زور پر پیپلز پارٹی کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ بلاول نے کہا کہ کراچی میں 30 ، 35 سالوں میں جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے، 30 سالوں میں آگ خون اور دہشت تھی، مگر اب وہ وقت گزر گیا، آگے کیا کرنا ہے وہی پیغام لیکر آپ کے پاس آیا ہوں، کراچی کا مسئلہ وہی حل کر سکتا ہے، جو کراچی سے محبت کرتا ہو۔ جیالوں کے نوجوان قائد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلا تفریق شہر میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی کمان سنبھالی ، آج کا پرامن کراچی آپ کے سامنے ہے ۔ کراچی میں جب امن قائم ہو گیا تو ہر کوئی فتح کا جھنڈا لہرانے کی کوشش کر رہا ہے  ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹاور سے سہراب گوٹھ تک سڑک بھٹو کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے،میں شہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، صابری برداران جنہوں نے میرے نانا کیلئے کوالی پڑھی، ہم کوالی انسٹیوٹ قائم کر رہے ہیں۔