Friday, March 29, 2024

آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ‏

آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ‏
May 8, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ، تھیلیسیمیا کے مریض بچے ویسے تو سارا سال بیماری سے لڑتے رہتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں خون کے عطیات کی خطرناک حد تک کمی ان کیلئے نئے امتحان پیدا کر دیتی ہے۔ دنیا بھر میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، لیکن اس بیماری میں مبتلا بچے جن کا پل پل تکلیف میں اور زندگی کا ہر لمحہ  ایک امتحان بن چکا ہے۔ فیصل آباد کے ان بچوں کو خوراک اور پانی سے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ماہ رمضان میں ڈونرز ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے جو بیماری سے نڈھال ان بچوں کیلئے اچھا پیغام نہیں۔

آج دنیا بھر میں امراض قلب سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

ماں باپ کے ان راج دلاروں کی سانسیں انتہائی کمزور ہیں، اِدھر جسم میں آئرن کی زیادتی ہوئی اُدھر وہ موت کی آغوش میں چلے گئے، اسی لئے تو مختلف تنظیموں کے عہدیداران ایسے مریضوں کیلئے مسیحا کی تلاش میں رہتے ہیں۔ سماجی کارکن کہتے ہیں ڈونرز ماہ رمضان میں بھی خون کے عطیات دیکر کارخیر میں حصہ ڈالیں کیونکہ یہ قوم کے بچوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔ مریض بچے التجا کر رہے ہیں کہ ماہ رمضان میں خون کے عطیات دیے جائیں تاکہ ان کی زندگی کے کے چراغ کو گل ہونے سے بچایا بچایا جاسکے۔